تمام تنظیموں کو ایک بڑی سیاسی طاقت میں تبدل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے میاں جلیل احمد شرقپوری

Published on June 22, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 200)      No Comments

شرقپورشریف ( یواین پی ) اتحاد اہلسنت کے حوالہ سے اہلسنت کی تمام سیاسی جماعتوں اور مشائخ عظام کا اجلاس صاحبزادہ میاں جلیل احمد شرقپوری سجادہ نشیں آستانہ عالیہ شیر ربانی شرقپورشریف کی دعوت پر منعقد ہوا. اجلاس میں اہلسنت کی تمام سیاسی جماعتوں نے شرکت کی۔ مقررین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اہلسنت کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے عوام منتظر رہی مگر ہم نے تاخیر کردی اہلسنت کی تمام تنظیموں کو متحد کرکے ایک بڑی سیاسی طاقت میں تبدل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے میاں جلیل احمد شرقپوری نے کہا کہ تمام بڑی سیاسی جماعتوں نے عوام کو شدید مایوس کیا ہے ٹکٹوں کی بلیک میلنگ میں سیاسی جماعتوں نے ممبران اسمبلی کے ضمیروں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ جمہوریت کے نام پر جمہوری سوچ کا قتل کیا جا رہا ھے. ذاتی مفادات کو قومی مفادات سے زیادہ اہمیت دی جا رہی ھے۔ افواج پاکستان کو بدنام کرنے کی گھناو¿نی سازشیں کی جا رھی ہیں۔ ایسے حالات میں پاکستان بنانے والے اہلسنت ہی پاکستان کو مضبوط اور محفوظ کر سکتے ہیں۔ اتحاد اہلسنت کے نتیجے میں بننے والی سیاسی قوت ہی ملک اور عوام کے مسائل قرآن سنت کے مطابق حل کر سکتی ہے۔ اجلاس کے اختتام میں قرآن بورڈ چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے مشرکہ اعلامیہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ جلد اتحاداہلسنت کو ایک سیاسی جماعت میں تبدیل کرنے کیلئے مشاورت مکمل ہوچکی ہے جلد ہی اسکا باقاعدہ نام رکھا جائے گا اور اہلسنت کی سپریم کونسل کا اجلاس طلب کر کے سیاسی جلسوں کا اغاز کردیا جائے گا. انہوں نے مزید کہا کہ یارسول اللہ کہنے والے عاشقان رسول کو بے گناہ گرفتار کیا گیا انکو فوری رہا کیا جا?. اوقاف وقف آرڈیننس کے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں گورنمنٹ سے مطالبہ کیا کہ اس بل کو حکومت واپس لے. اس کے زریعے فلاحی کام کرنے والے حضرات کی حوصلہ شکنی ہورہی ہے جو کہ اسلام دشمنوں کی ایک سوچی سمجھی سازش ھے۔ اختتامی دعا سجادہ نشین آستانہ عالیہ شرقپور شریف صاحبزادہ میاں جلیل احمد شرقپوری نے کروائی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog