ملک کے مختلف علاقوں میں 12 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ جاری

Published on May 20, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 82)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) بجلی کی لوڈشیڈنگ کا بحران مزید سنگین ہو گیا، ملک کے مختلف علاقوں میں 12 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ جاری، حکومت بجلی پیدا کرنے کی مجموعی صلاحیت 36 ہزار میگاواٹ ہونے کے باوجود 26 ہزار 500 میگاواٹ بجلی کی طلب پوری کرنے میں ناکام، بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار53 میگاواٹ ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال بڑھنے لگا، ملک کے مختلف علاقوں میں 12 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ جاری ہے، ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار53 میگاواٹ ہے۔بجلی کی پیدوار کے ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پن بجلی ذرائع سے بجلی کی پیداوار 4 ہزار 868میگاواٹ ہے، سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 1ہزار104میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 11 ہزار 695 میگاواٹ ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes