شمالی وزیرستان کے بے گھر افراد میں 3 ارب 81 کروڑ 74 لاکھ 26 ہزار روپے تقسیم

Published on December 22, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 886)      No Comments

1111
اسلام آباد (یو این پی) شمالی وزیرستان کے بے گھر افراد (آئی ڈی پیز) میں 3 ارب 81 کروڑ 74 لاکھ 26 ہزار روپے تقسیم کر دیئے گئے ہیں، نادرا نے 84 ہزار 54 خاندانوں کی تصدیق کر دی ہے جبکہ بے گھر افراد کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔ ایف ڈی ایم اے کے حکام کے مطابق آپریشن ضرب عضب کے نتیجہ میں بے گھر افراد میں نقد مالی امداد کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے اور بے گھر افراد میں اب تک 3 ارب 81 کروڑ 24 لاکھ 26 ہزار روپے تقسیم کئے جا چکے ہیں۔ نادرا نے اب تک 84 ہزار 54 خاندانوں کی تصدیق کی ہے جنہیں زونگ موبائل سمز کے ذریعہ نقد مالی امداد دی جا رہی ہے۔ ایف ڈی ایم اے نے نادرا کو اب تک ایک لاکھ 28 ہزار 861 خاندانوں کا ڈیٹا تصدیق کیلئے ارسال کیا ہے، بے گھر افراد کی رجسٹریشن کی تصدیق کا عمل تیزی سے جاری ہے، بے گھر افراد کو نقد مالی امداد کے علاوہ سردی سے بچاؤ کیلئے گرم کمبل اور 100 کلوگرام راشن کے پیکٹ بھی تقسیم کئے جا رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题