پاکستان لائبریری ایسوسی پنجاب کی تیسری کامیاب ترین ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد

Published on May 25, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 305)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)پاکستان لائبریری ایسوسی پنجاب کی تیسری کامیاب ترین ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد ہیلے کالج آف کامرس کے تعاون سے کیا گیا تقریب کا آ غاز تلاوت قرآن مجید اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا۔ شروع میں سیکرٹری سٹیج کے فرائض سیکرٹری جنرل محمد آصف خان نے ادا کئیے اسکے چند لمحے بعد سٹیج کی کاروائی میزبان ہونے کے ناطے آصف علی لائبریرین ہیلے کالج آف کامرس کو سونپی گئی۔اس ٹریننگ ورکشاپ کے لیے آصف علی لائبریرین نے انتہائی اہم کردار ادا کیا بلاشبہ آصف علی لائبریرین اور شہزادہ ندیم لائبریرین کے بھرپور تعاون سے ٹریننگ ورکشاپ پائیہ تکمیل تک پہنچی۔ریسورس پرسن کی ذمہ داری ڈاکٹر محمد رفیق ایسوسی ایٹ پروفیسر انسٹیوٹ آف انفارمیشن مینجمنٹ اور محمد ندیم خلیل لائبریرین لمز یونیورسٹی لاہور نے انتہائی محنت اور خوش اسلوبی سے سرانجام دی۔ ڈاکٹر محمد رفیق صاحب نے پاکستان لائبریری ایسوسی ایشن پنجاب کے ساتھ بھرپور تعاون کیا اور ان کی کاوش کی وجہ سے ڈیپارٹمنٹ انسٹیوٹ آف انفارمیشن مینجمنٹ کے لائبریری سائنس کے طلباء وطالبات کو پاکستان لائبریری ایسوسی ایشن پنجاب کا ممبر بنایا اور مسلسل دو دن کی ٹریننگ ورکشاپ میں اپنا قیمتی وقت دیا جس سے ایسوسی ایشن اور لاہور سے باہر سے آئے ہوئے شرکاء کا حوصلہ بڑھانے میں انتہائی کلیدی کردار ادا کیا۔ پاکستان لائبریری ایسوسی ایشن پنجاب ان کے اس اقدامات کو خراج تحسین پیش کرتی ہے اور قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد رفیق صاحب کی اس شفقت محبت اور رہنمائی سے ہم نےیہ محسوس کیا کہ ڈیپارٹمنٹ انسٹیوٹ آف انفارمیشن مینجمنٹ نے ایک قدیم اگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کیا ۔ محمد ندیم خلیل لائبریرین لمز یونیورسٹی ینگ پروفیشنل کے روح رواں جانے جاتے ہیں ہمیشہ کی طرح مسلسل اس تیسری ٹریننگ ورکشاپ کے لیے بےلوس اپنا قیمتی وقت دیا یقیناً ہم آن کا متبادل نہیں دے سکتے۔پاکستان لائبریری ایسوسی ایشن پنجاب اور لائبریرین شپ کاپورا پروفیشن انکی یہ خدمات کبھی بھلا نہیں پائے گا بلکہ انکی پروفیشن کے لیے خدمات کو سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔ ٹریننگ ورکشاپ کی افتتاحی تقریب میں بطور میزبان اور چیف گیسٹ پرنسپل ہیلے کالج آف کامرس ڈاکٹر ذوالفقار احمد کی شرکت اور فراخ دلی نے تمام شرکاء ورکشاپ کو اپنا گرویدہ بنا لیا۔ انہوں نے افتتاحی تقریب سے مستقبل قریب میں ہیلے کالج میں ہر طرح کی ٹریننگ ورکشاپ کے لیے ہر طرح سہولیات فراہم کرنے کا اعادہ کیا۔ڈاکٹر ذوالفقار احمد صاحب واقعی ایک کتاب دوست شخصیت ہیں۔ مزاج میں سادگی لیکن دل کے بہت بڑے انسان ہیں۔ ان کی زبانی سن کر بہت خوشی ہوئی کہ وہ کتاب خریدنے کے لیے لاکھوں کا بجٹ استعمال کرتے ہیں اور ہیلے کالج کے لائبریرین جب بھی کو پروفیشنل کام کے لیے جاتے ہیں انکی قلم و زبان سے نہ کا لفظ نہیں نکلتا۔ جب تک اس طرح کی کتاب دوست شخصیات ہمارے معاشرے میں موجود ہیں انشاء اللہ معاشرہ کبھی زوال پزیری کی طرف نہیں جاسکتا۔ ڈاکٹر خالد محمود ملک ڈین فیکلٹی آف انفارمیشن اینڈ میڈیا سٹڈیز یونیورسٹی آف پنجاب بطور مہمان خصوصی اور ڈاکٹر نوشین فاطمہ وڑائچ ڈاکٹر انسٹیوٹ آف انفارمیشن مینجمنٹ مہمان اعزاز شرکت کی ۔ ڈاکٹر خالد محمود ملک نے ڈیپارٹمنٹ انسٹیوٹ آف انفارمیشن مینجمنٹ میں انتہائی مثبت کردار ادا کرتے ہوئے ایم فل اور پی ایچ ڈی سکالرز بہت بڑی ٹیم تیار کی۔ آن کی ان کاوشوں کی وجہ سے پاکستان کے اندر بہت سارے لائبریری پروفیشنلز بطور چیف لائبریرین و لائبریری منیجر اور لائبریری آفیسرز اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ ڈیپارٹمنٹ انسٹیوٹ آف انفارمیشن مینجمنٹ کی بھرپور شرکت سے پاکستان لائبریری ایسوسی اور ٹریننگ ورکشاپ کے شرکاء اپنے اساتذہ کرام کو اپنے درمیان دیکھ کر اپنایت محسوس کی اور حوصلہ افزائی میں اضافہ ہوا۔ ڈاکٹر محمد ہارون عثمانی صاحب چیف لائبریرین اور آن کی ٹیم سیف الرحمن عتیق ڈپٹی چیف لائبریرین، پاکستان لائبریری ایسوسی ایشن پنجاب کے سیکرٹری جنرل محمد آصف خان، حافظ حبیب الرحمن نے شرکت فرما کر تقریب کو رونق بخشی۔ ڈاکٹر محمد ہارون عثمانی صاحب ایک ہنس مکھ، ملنسار شخصیت کے مالک ہیں انکے پاس جب بھی کسی قاری کو ریفر کیا ڈاکٹر صاحب نے بہترین سروسز مہیا کیں۔ ہمیشہ پاکستان لائبریری ایسوسی ایشن کی رہنمائی اور سرپرستی کرتے ہیں ان کے افس ہمیشہ ادب و کتاب دوستوں سے بھرا رہتا ہے۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر محمد رمضان صاحب اور ڈاکٹر طارق نجمی صاحب اور اشرف شکوری صاحب مہمان اعزاز تھے،ڈاکٹر محمد رمضان صاحب پاکستان لائبریری ایسوسی ایشن کی دعوت پر تشریف لائے اور وہ ہمیشہ کی طرح پاکستان لائبریری ایسوسی اور لائبریری پروفیشنلز کی کسی بھی طرح کی ایکٹویٹی و تقریب میں آنا اپنا فخر سمجھتے ہیں بلاشبہ لائبریری پروفشن کے انکی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ ڈاکٹر طارق نجمی صاحب کے بے حد مشکور ہیں کہ پاکستان لائبریری ایسوسی ایشن پنجاب کے شارٹ نوٹس پر اختتامی تقریب کے لیے وقت نکالا اور ٹریننگ ورکشاپ کے شرکاء کو پاکستان لائبریری ایسوسی کی ممبر شپ لینے کی بھرپور تلقین کی بلاشبہ پاکستان لائبریری ایسوسی ایشن کیRevival میں ڈاکٹر محمد طارق نجمی صاحب کا بہت بڑا کردار ہے ڈاکٹر محمد طارق نجمی صاحب ہمیشہ پاکستان لائبریری ایسوسی کی تقریبات میں بھرپور تعاون و کردار ادا کرتے ہیں۔ ڈاکٹر محمد خالد سنگھیڑہ جو کسی تعارف کے محتاج نہیں۔ انکی لیڈر شپ میں پاکستان لائبریری ایسوسی پنجاب کئی تاریخی سنگ میل عبور کر رہی ہے۔ ڈاکٹر خالد محمود سنگھیڑہ صاحب اور اسکی ٹیم کادور لائبریرین شپ کی ہسٹری میں یاد رکھا جائے گا۔ اختتامی تقریب میں ملک غلام یاسین پنجاب اسمبلی سے اور محمد صادق لائبریرین چلڈرن ہسپتال سے تشریف لائے اور ہمیشہ کی پاکستان لائبریری ایسوسی ایشن پنجاب کے انتہائی متحرک پروفیشنلز ہیں ۔ مسلسل تیسری ٹریننگ ورکشاپ میں بطور آرگنائزر شامل ہو کر ہیٹرک مکمل کی۔ ڈاکٹر محمد نوشاد غضنفر چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف لائبریری انفارمیشن سائنس منہاج یونیورسٹی نے ٹریننگ ورکشاپ میں بہت وقت دیا لیکن ڈیپارٹمنٹ کی مصروفیات کی وجہ سے اختتامی تقریب میں شرکت نہ کر سکے لیکن ورکشاپ کے دوسرے دن تقریباً سارا دن موجود رہے۔ ڈاکٹر نوشاد غضنفر صاحب کا ایسوسی ایشن کے لیے وقت دینے پر بہت مشکور ہیں ۔ بندہ ناچیز شیر افضل ملک نے بھی ٹریننگ ورکشاپ کے لیے اپنی ذمہ داریاں نبھانے کی کوشش کی ۔ آخر میں ٹریننگ ورکشاپ میں حصہ لینے والے شرکاء اور مہمان گرامی میں سرٹیفکیٹس اور شیلڈ تقسیم کی گئیں ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题