عدالت نے عائشہ احد کے وکلا کو طلب کر لیا

Published on September 12, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 306)      No Comments


لاہور (یو این پی) لاہور کی مقامی عدالت نے وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ خان کے خلاف ہراساں کرنے کے الزام میں درخواست پر عائشہ احد کے وکلا کو حتمی دلائل دینے کے لئے کل طلب کر لیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج توثیر رحمان نے عائشہ کی درخواست پر سماعت کی جس میں الزام لگایا گیا کہ صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان کے ایما پر عائشہ احد کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔ درخواست گزار عائشہ احد نے درخواست میں یہ بھی دعوی کیا ہے کہ سفید لباس والے افراد کے درخواست گزار کی گھر باہر نگرانی کرتے ہیں اور گھر کے باہر تعاقب کیا جاتا ہے کرتے ہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ وزیر قانون پنجاب کو ہراساں کرنے روکا جائے اور درخواست گزار کو سکیورٹی فراہم کی جائے ۔ عائشہ احد کے وکیل علی ضیاء باجوہ کل حتمی دلائل دیں گے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes