کرائم کنٹرول کرنا اولین ترجیح ہے ڈی پی اوکاڑہ عمر سعید ملک

Published on May 25, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 168)      No Comments

اس سے پہلے کہ کرائم ہمیں سرپرائز دے ہم کرائم کو سرپرائز دیں گے
اوکاڑہ( یو این پی /شیخ ندیم شیراز )ڈی پی اوکاڑہ عمر سعید ملک نے پالیسی گائیڈ لائنز دیتے ہوئے کہا کہ کرائم کنٹرول کرنا اولین ترجیح ہے اس سے پہلے کہ کرائم ہمیں سرپرائز دے ہم کرائم کو سرپرائز دیں گے۔میرٹ کی پالیسی پر گامزن رہتے ہوئے کرائم کی صورتحال کو پروایکٹو طریقہ سے ڈیل کریں گے۔لاء اینڈ آرڈر کے حوالے سے حکومتی پالیسی کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پو لیس پنجاب کے احکامات پر من وعن عمل کیا جائے گا کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں قانون کی رٹ چیلنج کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ اس سلسلہ میں تمام وسائل سے استعفاد ہ کیا جائے گا۔ جزا ء اور سزا ء کا عمل جاری رہے گا جو پولیس افسر اچھا کام کرے گا اُس کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انعام سے نوازا جائے گا جبکہ اس برعکس دانستہ طور پر بددیانتی کرنے والے کو محکمانہ سزاء کابھی سامنا کرنا پڑے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes