ملک کی80فیصد آبادی کو 4جی دینے کا وعدہ

Published on January 30, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 530)      No Comments

10
موبائل فونز کی سروسز فراہم کرنے والی کمپنیاں اس حوالے سے سرمایہ کاری کر رہی ہیں
اسلام آباد(یو این پی) سال 2020ء تک ملک کی 90فیصد آبادی کو تھری جی، جب کہ 80فیصد پاکستانیوں کو فور جی ٹیکنالوجی کی سہولیات دستیاب ہونگی۔سال 2020ء تک ملک کی 90فیصد آبادی کو تھری جی جبکہ 80فیصد پاکستانیوں کو فور جی ٹیکنالوجی کی سہولیات دستیاب ہونگی۔ ملک میں تھری اور فور جی ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے بڑی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔موبائل فونز کی سروسز فراہم کرنے والی کمپنیاں اس حوالے سے سرمایہ کاری کر رہی ہیں اور موبائل انٹر نیٹ کے استعمال میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ گلوبل سسٹم موبائل ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے وسط تک 75فیصد پاکستانیوں کو تھری جی جبکہ 18فیصد شہریوں کو فور جی کی سہولت دستیاب تھی۔ اسی طرح جون 2016ء تک 29فیصد تک پاکستانی آبادی موبائل فونز کے ذریعے ٹوجی ، تھری جی اور فور جی ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کر رہی تھی۔یوا ین پی کے مطابق پاکستان میں موبائل انٹر نیٹ کے استعمال میں کمی کا سبب انٹر نیٹ کے حوالے سے معلومات کی کمی ہے کیونکہ زیادہ تر پاکستانی موبائل فونز کے استعمال سے ناواقف ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog