پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے،آئی ایس پی آر

Published on May 26, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 64)      No Comments


راولپنڈی(یواین پی)پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کو جعلی الزامات پر سزا سنانے کی مذمت کی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائر یکٹر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ یاسین ملک کو جعلی الزامات پرعمر قید کی سزا سنائی گئی ہے، بھارت غاصبانہ اقدامات سے کشمیریوں کی جدوجہد کو دبا نہیں سکتا۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام کی حقیقی جدوجہد ہے، کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی تحریک میں ساتھ کھڑے ہیں۔خیال رہے کہ بھارتی عدالت نے کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کو دہشت گردوں کی معاونت کے جھوٹے مقدمہ میں دو بار عمر قید کی سزا سنادی ہے، جبکہ 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme