فاروق آباد اور گردونواح میں آٹا چکی مالکان نے گندم پیسنے کی اجرت بڑھا دی

Published on May 29, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 124)      No Comments

فاروق آباد (یو این پی)فاروق آباد اور گردونواح میں آٹا چکی مالکان نے گندم پیسنے کی اجرت بڑھا دی،ایک من گندم کا آٹابنانے کی اجرت 200روپے اور 2کلو آٹا کاٹ کے طور پر وصول کر تے ہیں اہلیان علاقہ کا کہنا ہے نبی پورہ اور شیخوپورہ کے کئی علاقوں میں ابھی بھی ایک من گندم پیسنے پر آٹاچکی مالکان 120روپے وصول کر رہے ہیں لیکن فاروق آباد میں آٹا چکی مالکان کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے اور وہ منہ مانگے دام وصول کرکے پہلے سے مہنگائی کی چکی میں پسی ہوئی عوام کو مزید پریشان کر رہے ہیں، فاروق آباد کے شہریوں نے ڈی سی شیخوپورہ اور پرائس مجسٹریٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ آٹا چکی مالکان کی مانٹرنگ کی جائے ان پر چیک اینڈ بیلنس رکھتے ہوئے تمام آٹا چکی مالکان کے مناسب ریٹ مقرر کیئے جائیں اور ناجائز منافع خوری پر جرمانے عائید کیئے جائیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes