گلستان غوث اعظم جامعہ رضویہ انوارالعلوم واہ کینٹ اہلسنت کی عظیم روحانی درسگاہ ہے سید ضمیر حسین

Published on June 1, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 377)      No Comments

ایبٹ آباد( یواین پی )گلستان غوث اعظم جامعہ رضویہ انوارالعلوم واہ کینٹ اہلسنت کی عظیم دینی علمی فکری اور روحانی درسگاہ ہے.تاجدار گولڑرہ فاتح قادیاں پیر سید مہر علی شاہ گولڑوی اور امام اہلسنت امام احمد رضا محدث بریلی کی تعلیمات ونظریات کے فروغ میں تقریبا 50 سالوں سے واہ کینٹ کی سرزمین پر خدمات انجام دے رہی ہے.اس ادارے کے ہزاروں فیض یافتہ علماء وحفاظ ملک وبیرون ملک مختلف شعبہ ہائے زندگی میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں.اس وقت بھی پنجاب .ہزارہ.کشمیر اور ملک کے دیگر حصوں کے سینکڑوں طلباء زیر تعلیم ہیں.شعبہ حفظ کے طلباء کو دوران حفظ چھٹی ساتویں جماعت کے ساتھ حفظ تجوید کے ساتھ کرایا جاتا ہے.حفظ کی تکمیل پر مڈل کا امتحان دلوایا جاتا ہے.جبکہ مڈل پاس طلباء کو 8سالوں میں الشھادۃ العالمیہ فی العلوم العربیہ والاسلامیہ تک تعلیم دی جاتی ہے.اس دوران راولپنڈی بورڈ سے میٹرک اور ایف بھی کرایا جاتا ہے.اس ادارہ کے بانی مفکر ملت اسلامیہ علامہ پیر عبدالقادر رحمۃ اللہ علیہ کی فروغ عشق مصطفی.نفاذ نظام مصطفی.ختم نبوت اور دہشت گردی کے خاتمے اور امن کے فروغ کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا.دنیا بھر میں پیر صاحب رحمۃ اللہ علیہ اور جامعہ رضویہ انوارالعلوم واہ کینٹ کی خدمات ازہر من الشمس ہیں.ان خیالات کا اظہار جامعہ رضویہ انوارالعلوم واہ کینٹ کے ناظم نشرواشاعت اور تنظیم اہل سنت انٹرنیشنل کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ صاحبزادہ سید ضمیر حسین شاہ کاظمی نے اپنی پریس ریلیز میں کیا.انہوں نے کہا کہ یہ ادارہ جانشین مفکر ملت علامہ پیر محمود احمد عباسی صاحب اور الحاج محمد سلیم خان کی قیادت و نگرانی میں دینی علوم کے فروغ میں کردار ادا کر رہا ہے.علامہ صاحبزادہ سید ضمیر حسین شاہ کاظمی نے اہلیان ہزارہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو اس ادارہ میں داخل کرا کر دینی علوم کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں.

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题