ڈی آئی خان میں ٹریفک حادثہ، 8 افراد جاں بحق اور 20 زخمی

Published on November 26, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 239)      No Comments

ڈی آئی خان (یواین پی) ڈی آئی خان ٹریفک کے المناک حادثے میں 8افراد جاں بحق اور20زخمی ہوگئے ، حادثہ مسافر بس کی ٹرک کے ساتھ ٹکر سے پیش آیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی خان میں کہری کے مقام پر مسافر بس کے ٹرک کے ساتھ ٹکرانے سے 8مسافر جاں بحق اور 20زخمی ہوگئے ۔ مسافر بس مردان جارہی تھی ۔ حادثے کے فوری بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ۔ جاں بحق اور زخمی ہونیوالوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ جاں بحق اور زخمی ہونیوالوں میں خواتین بھی شامل ہیں ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes