کفایت شعاری اور سادگی کا آغاز وزراء اور بطور وزیراعظم مجھ سے کیا جائے گا، شہباز شریف

Published on June 4, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 153)      No Comments

گوادر (یواین پی) وفاقی حکومت نے ملک میں معاشی ایمرجنسی لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے، وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ کفایت شعاری اور سادگی کا آغاز وزراء اور بطور وزیراعظم مجھ سے کیا جائے گا، اشرافیہ اور امیر طبقات سادگی اختیار اور وسائل کے ساتھ غریب عوام کیلئے آگے بڑھ کر قربانی دیں،کل میٹنگ میں سیاستدان ، سیکرٹریز، افسران کیلئے سرکاری اخراجات میں جائز کٹوتی کی جائے گی۔ایسٹ بے ایکسپریس وے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے گوادر میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا، گوادر ایئرپورٹ کا سنگ بنیاد 2017-2018 میں رکھا گیا تھا، گوادر ایئرپورٹ گرانٹ کے طور پر چینی صدر نے دیا لیکن ابھی تک مکمل نہیں کیا گیا، گوادر میں کام کی رفتار تسلی بخش نہیں ہے، گوادر میں پینے کا پانی فراہم نہیں کیا گیا، مجھے افسوس ہوا کہ اربوں روپے ذخیرہ اندوزی میں خرچ کردیے، لیکن اگر پانی کے ذخیرے کی کمی ہوگی تو ڈی سیلی نیشن پلانٹ لگائے جائیں گے، ہونا یہ چاہیے تھا کہ ڈی سیلی نیشن پلانٹ لگ جاتے تاکہ ہر گھر میں پینے کا پانی ہوتا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog