پاکستان کسٹمز نے طورخم بارڈر پر اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

Published on June 13, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 42)      No Comments

پشاور (یواین پی)پاکستان کسٹمز نے طورخم بارڈر پر اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بھاری مقدار میں چینی اور کھاد برآمد کرکے ایک ملزم گرفتار کرلیا۔ترجمان ایف بی آر کے مطابق پاکستان کسٹمز کی ایک خصوصی ٹیم نے افغانستان کے لیے برآمدی سامان میں منظم طریقے سے چھپائی گئی کھاد کے 140 تھیلے اور چینی کے 120 تھیلے قبضے میں لیکر ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ترجمان نے بتایا کہ چیئرمین ایف بی آر نے طورخم میں کسٹمز ٹیم کیکامیاب آپریشن کو سراہا ہے اور پاکستان بھر میں اسمگلنگ کی لعنت سے لڑنے کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme