منظم سازش کے تحت مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا جا رہا ہے۔ محمد زاہد صدیقی

Published on June 14, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 57)      No Comments

پاکستان ہی نہیں دنیا بھر کے مسلمان بی جے پی کی ترجمان ملعونہ نورپور شرماکے خلاف سراپا احتجاج ہیں
لاہور(یو این پی) معروف شاعر، ادیب، کالم نگار، صحافی،سیاسی و سماجی اور روحانی شخصیت محمد زاہد صدیقی نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت کی مودی حکومت پوری دنیا میں انتہا پسندی اور نفرت کوفروغ دے رہی ہے ناموس رسالت پر ہماری جان بھی قربان ہے۔پاکستان ہی نہیں دنیا بھر کے مسلمان بی جے پی کی ترجمان ملعونہ نورپور شرماکے خلاف سراپا احتجاج ہیں اور مودی حکومت کے اسلام دشمن اقدامات،شعائر اسلام، پیغمبر اسلام کے خلاف توہین آمیز بیان اور بھارتی حکومت کی انتہاءپسندی کی مذمت کررہے ہیں حضور پاک کی شان میں گستاخانہ بیان کھلی دہشت گردی ہے۔ اور منظم سازش کے تحت مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا جا رہا ہے۔بھارتی حکومت گستاخ رسول رہنماو¿ں کو گرفتار کرے امت مسلمہ اپنے پیارے نبی کی عز ت اور حرمت کی حفاظت کیلئے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوجائے بھارتی بد بخت ملعون نے جو ہمارے پیارے نبی کی شان میں گستاخی کی ہے اس پر پوری دنیا کے مسلمان سراپا احتجاج ہیں

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog