حکومتی اقدامات پر عملدر آمد میں تاجروں کا تعاون قابل ستائش ہے ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز

Published on June 20, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 62)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی) ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ نے کہا ہے کہ موجودہ حالا ت میں حکومتی اقدامات پر عملدر آمد میں تاجروں کا تعاون قابل ستائش ہے حکومت نے انرجی کے بحران پر قابو پانے کے لئے جو حکمت عملی تیار کی ہے تاجر اور کاروباری حضرات اس کو کامیاب بنانے میں کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں ہمیں بحثیت ایک ذمہ دار شہری اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرنا ہے تاجروں اور انتظامی افسران کا بنیادی مقصد لوگوں کو ریلیف دینا ہونا چاہیے بازاروں مارکیٹوں کاروباری مراکز کے لئے جو اوقات کار حکومت نے طے کئے ہیں ان پر سو فیصد عملد ر آمد کروایا جائےگا تاجر تنظیمیں اس سلسلہ میں اپنا ذمہ دارانہ کردارادا کریں تاکہ معاملات خوش اسلوبی سے آگے بڑھیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوکاڑہ کی تاجر تنظیموں کے نمائندوں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ ملک راشد نعمت کھوکھر ،اسسٹنٹ کمشنر رینالہ خورد قمر سعید منج،اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور ملک محمد افضل، ڈسٹرکٹ آفیسر آئی پی ڈبلیو ایم خالد جاوید بھٹی ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر نو الامین، صدر ا نجمن تاجران شیخ ریاض انور ،صدر غلہ منڈی چوہدری حبیب الحق ،صدر کریانہ ایسو سی ایشن شیخ خرم ، سماجی رہنما قمر عباس مغل ،عبد الوحید بھلر سمیت دیگر تاجر تنظیموں کے نمائندو ں،اور تمام متعلقہ افسران نے شرکت کی اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر نو ر الامین نے کاروباری اوقات کار کے نوٹیفیکیشن کے نمایاں پہلوو¿ں سے متعلق بریفنگ دی تاجر تنظیموں کے نمائندوں نے حکومتی نوٹیفیکیشن پر عملد رآمد اور بروقت کاروباری مراکز مارکیٹیں ،دوکانیں بند کرنے کے سلسلے میں اپنے تعاون کا یقین دلایا اس موقع پر اجلاس کو بتایا گیا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق تمام ہول سیل اور پرچون کی دوکانیں ،شاپنگ مالز ،بیکری ،گودام ،وئیر ہاوسسز ماسوائے ہفتہ رات 9 بجے بند کر دیئے جائیں گے تمام شادی ہالز رات 10 بجے بند کر دیئے جائیں گے تمام ریسٹورینٹس ،تندور ،سینما ،سرکس اور اس قسم کی دوسری تفریحات کی جگہ رات 11:30 بجے تک بند کر دی جائیں گے تاہم ہسپتال ،میڈیکل سٹور ،لیبارٹریز ،سی این جی اسٹیشن ،ٹائر مرمت کی دوکانیں اس پابندی سے مستشنی ہونگے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题