عوام لوٹوں کو اپنے ووٹوں سے عبرتناک شکست دیں گے،ڈاکٹریاسمین راشد

Published on July 8, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 56)      No Comments


لاہور (یواین پی) صوبہ پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کو سنی اتحاد کونسل کی حمایت مل گئی۔ تفصیلات کے مطابق سنی اتحاد کونسل نے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی حمایت کردی، اس سلسلے میں پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد سے سنی اتحاد کونسل کے وفد نے پارٹی آفس میں ملاقات کی، سنی اتحاد کونسل کے وفد کی قیادت چیئرمین سید حامد رضا نے کی، ملاقات میں پیر طارق ولی، نعیم علوی، میاں اکرم، معین الحق، مفتی ڈاکٹر محمد مقیم خان، نذر محمد گوندل، ڈاکٹر ندیم خواجہ، ڈاکٹرعائشہ شانیلا علی نے بھی شرکت کی۔بتایا گیا ہے کہ ملاقات میں پنجاب میں ہونے والے ضمنی الیکشن سمیت موجودہ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر سنی اتحاد کونسل نے پنجاب میں ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا، جس پر ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل کی پی ٹی آئی کی حمایت پر شکرگزار ہیں، 17جولائی کو فتح تحریک انصاف کی ہو گی، امپورٹڈ حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں، عوام لوٹوں کو اپنے ووٹوں سے عبرتناک شکست دیں گے۔ادھر سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ 17 جولائی کو الیکشن ہے جس سے 5-6 دن پہلے اور گندے کھیل کھیلے جائیں گے، ضمنی انتخابات سے کچھ دن قبل بہت گندے کھیل کھیلے جائیں گے کیونکہ کسی نے ہر حالت میں الیکشن کو چرانا ہے کیوں کہ انہی انتخابات پر اگلے 6 سال گزارنے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题