پروفیشنل پریس کلب رائیونڈ کی نئی کابینہ کا اعلان یواین پی کے رشید صابر سرپرست اعلی منتخب

Published on June 24, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 111)      No Comments

رائیونڈ(یواین پی)پروفیشنل پریس کلب رائیونڈ کی نئی منتخب کابینہ کا اعلان کردیا گیا سئینر صحافی رشید صابر سرپرست اعلی حافظ طارق محمود چئیرمین صحافی مہر وحید عالم صدر نیامت علی سئینر نائب صدر ملک شاہد نوید جنرل سیکٹری ملک سجاد حیسن سیکٹری اطلاعات نشریات شاہد علی جوائنٹ سیکٹری ڈاکٹر محبوب فنانس سیکٹری مہر اشفاق ایڈیشنل جنرل سیکٹری منتخب عثمان چیمہ ایگزگٹو ممبر منتخب ہوگئے جبکہ لیگل ٹیم میں چوہدری عرفان جٹ ایڈوکیٹ چوہدری وقاص جہاگیر ایڈوکیٹ کو شامل کیا گیا ہے پروفیشنل پریس کلب کی نومنتخب باڈی کو سماجی حلقوں کی جانب سے مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پروفیشنل پریس کلب کی باڈی نے عوامی مسائل کو اجاگر کرکے ایوانوں تک پہچایا اس کی نوید ماضی میں نہیں ملتی سماجی حلقوں نے یہ بھی کہا کہ وہ پروفیفشنل پریس کلب کی نئی باڈی سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ آئندہ بھی شہر کے مسائل کو اسی طرح اجاگر کرکے عوام کی فلاح کے لیے تگ و دو جاری رکھیں گے صدر پروفیشنل پریس کلب مہر وحید عالم نے کہا ہے کہ وہ گزشتہ کئی دہائیوں سے بطور صحافی رائیونڈ کی خدمت کے لیت کوشاں ہیں اور آئندہ بھی یہ خدمت کا سلسہ جاری رکھیں گے بطور صدر تمام عہددارن اور ممبران پریس کلب کے اعتماد کرنے کا شکریہ ادا کرتے ہیں مہر وحید عالم نے کہا ہے کہ وہ انشااللہ رائیونڈ کی صحافی برادری اور عوام کی امنگوں پر پورا اتریں گے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes