دھرنے والے سیاسی تنہائی کا شکار ہو کر بوکھلاہٹ پر اترے ہوئے ہیں عالم داد لالیکا

Published on September 10, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 382)      No Comments

Yasir
ہارون آباد(یواین پی)حالیہ سیاسی بحران کے دوران وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے ایک مدبر اور صاحب فہم سیاستدان کی حیثیت سے نہایت مدبرانہ اور دانشمندانہ حکمت عملی اختیار کر کے ملک وقوم کی امنگوں کی ترجمانی کا حق ادا کیا ہے سیاسی بحران پر قابو پانے کے سلسلہ میں وزیر اعظم پاکستان نے تمام جمہوری جماعتوں اور ان کے قائدین کو اعتماد میں لے کر اقدامات کیے ہیں اور اسی حکمت عملی کی وجہ سے آج دھرنے والے سیاسی تنہائی کا شکار ہو کر بوکھلاہٹ پر اترے ہوئے ہیں قوم نے دھرنے والے لیڈروں اور میاں محمد نواز شریف کے درمیان فرق کو دیکھ لیا ہے اور قوم اب دھرنے کی سیاست سے تنگ آچکی ہے ان خیالات کا اظہار مرکزی رہنماء مسلم لیگ (ن) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری مواصلات میاں عالم داد لالیکا ایم این اے نے اپنی رہائش گاہ لالیکا ہاؤس ہارو ن آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ان کے ہمراہ بیرسٹر میاں احتشام الحق لالیکا ،میاں خدا داد لالیکا بھی تھے ۔میاں عالم داد لالیکا نے کہا کہ قوم حالیہ بحران میں میاں محمد نواز شریف کے ساتھ کھڑی ہے اور حالیہ بحران نے سیاسی حوالہ سے قوم کو ہر حوالہ سے باشعور بنا دیا ہے قوم مشکلات اور بحرانوں سے سیکھ کر اور تجربات کے ذریعے کندن بنتی ہے موجودہ بحران سے نکلنے کے بعد میاں محمد نواز شریف کا سیاسی قد کاٹھ مزید بلند ہو جائے گا اور دھرنے کے گزشتہ 26دنوں نے میاں محمد نواز شریف کے سیاسی تدبر و فہم کی بدولت انہیں عزت و احترام سے نوازا ہے سیاسی بحران سیاست کا حصہ ہیں اور اس قسم کا بحران حکومت کو مضبوط کرتا ہے اور سیاست میں مشکلات کے دور کے بعد حکومتیں اور قیادت قوت حاصل کرتی ہے حکومت اور پارلیمنٹ آئینی دارے ہیں اور پانچ سال کی آئنی مدت پوری کریں گے غیر آئینی اور غیر منطقی مطالبہ کرنے والے ناکام رہیں گے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes