جتنی مہنگائی اب ہے، پی ٹی آئی کے ساڑھے تین سالہ دور میں نہیں ہوئی رانا نثار راٹھ

Published on June 27, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 67)      No Comments

چوہنگ(یواین پی)پی ٹی آئی رہنماء رانا نثار راٹھ نے کہا کہ عوام کا خون نچوڑنے والے لٹیروں نے نیب ترمیمی بل کے ذریعے اپنے آپ کو این آر او دے کر 1100ارب کی کرپشن کے کیسز ختم کرانے والے کبھی قوم سے مخلص نہیں ہو سکتے،چوروں کو مزید مسلط کرنے سے ملک کا مستقبل داؤ پر لگادیا گیا ہے،شہباز سپیڈ نے وزیر اعظم بننے کے بعد اسی سپیڈ سے معیشت تباہ کی اور اسی سپیڈ سے مہنگائی کا سونامی برپا کیا،دو مہینے میں جتنی مہنگائی کر دی ہے، پی ٹی آئی ساڑھے تین سالہ دور میں نہیں ہوئی، ابھی یہ مہنگائی کا طوفان جاری ہے، تحریک عدم اعتماد کے وقت ڈالر 178کا تھا جو آج 210کے قریب پہنچ گیا،ابھی مہنگائی آئی نہیں آرہی ہے، وہ ان خیالات کا اظہار سلطانکے اپنے ڈیرے پر کارکنوں اور میڈیا سے کر رہے تھے، انہوں نے مزید کہا کہ آج تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس دو گنا کر دیا گیا ہے جبکہ مہنگائی بھی دوگنا ہو گئی ہے، مہنگائی تیس فیصد پر پہنچ گئی ہے اور یہ ایک ریکارڈ سطح ہے

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes