عید تک پولیس ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں ڈی پی او اکاڑہ عمر سعید

Published on July 22, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 158)      No Comments

اوکاڑہ ضلع کے انیس تھانوں کی حدود میں شہریوں کی جان ومال کا تحفظ اولین ترجیح ہے
اوکاڑہ( یواین پی )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ عمر سعید ملک نے کہا ہے کہ عید الاضحی تک پولیس ملازمین اور افسران کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں پولیس کو کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کے ساتھ ضلع بھر میں امن وامان کے قیام اور مویشی منڈیوں سمیت مارکیٹوں میں سیکورٹی فول پروف بنانے کے واضع احکامات صادر کیے گئے ہیں دوران ڈیوٹی غیر حاضری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ترجمان پولیس کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس افسران کی امن و امان کے حوالے سے میٹنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایس پی شمس الحق درانی ،اور ایس ڈی پی اوزبھی موجود تھے ڈی پی اوعمر سعید ملک نے کہا کہ 32لاکھ سے زائد نفوس پر مشتمل اوکاڑہ ضلع کے انیس تھانوں کی حدود میں شہریوں کی جان ومال کا تحفظ اولین ترجیح ہے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز اپنے علاقوں میں پولیس گشت کو مزید موثر بنائیں ڈی پی او عمر سعید ملک نے کہا کہ تمام ایس ڈی پی اوز بھی تینوں تحصیلوں میں گشت کی نگرانی کو یقینی بنائیں اور دوران ڈیوٹی ملازمین کی حاضریوں کو چیک کریں عمر سعید ملک نے کہا کہ کسی قسم کی غفلت کمی کوتاہی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题