اسحق ڈارجب بھی وطن واپسی کا فیصلہ کریں یہ ان کا فیصلہ ہوگا، شاہد خاقان

Published on June 28, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 44)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مجھے نہیں پتہ کہ اسحق ڈار وطن واپس آرہے ہیں۔ ڈار جب بھی وطن واپسی کا فیصلہ کریں یہ ان کا فیصلہ ہوگا۔ لیگی رہنما جب بھی وطن واپس آنا چاہیں انہیں کوئی نہیں روک سکتا ہے۔ مسلم لیگ ن کے سینئیر نائب صدر نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا ہے کہ مجھے نہیں پتہ کہ اسحق ڈار وطن واپس آرہے ہیں۔ ڈار کی وطن واپسی پارٹی سطح کا فیصلہ نہیں ان کا اپنا فیصلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈار جب بھی وطن واپسی کا فیصلہ کریں یہ ان کا فیصلہ ہوگا۔ پاکستان اسحق ڈار کا ملک ہے اور وطن واپسی ان کا حق ہے۔ و جب بھی وطن واپس آنا چاہیں انہیں کوئی نہیں روک سکتا ہے۔ عدالتی معاملات سے اسحاق ڈار خود آکر نمٹ لیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزرات خزانہ فیصلہ وزیراعظم کا اختیار ہے جب بھی وہ فیصلہ کریں،آئین کی رو سے ہر وزیر وزیراعظم کی خوشی تک ہی اپنی نوکری کرتا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes