ہارون آباد میں اسٹام پیپرز فراہم کئے جائیں اہلیان علاقہ کا اعلی حکام سے مطالبہ

Published on October 10, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 635)      No Comments

ہارون آباد (یو این پی ) چودھری محمد خالد گلابکا سابق چیئرمین ، چودھری محمد عالم کمبوہ سابق کونسلر ، رانا محمد افتخار حسین سابق کونسلر ، ڈاکٹر محمد رمضان بلوچ سابق کونسلر ، بیگم محمد اکرم بھٹی سابق خاتون کونسلرنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ضلع بہاول نگر سمیت پورے صوبہ پنجاب میں اسٹام پیپرز کی دو سال سے شدید کیفیت ، مگر ارباب اختیار کی طرف سے اس مسئلہ کی سنگینی کی طرف کوئی توجہ نہیں جا رہی۔ اسٹام پیپرز کے حصول کے سلسلہ میں ہر تحصیل لیول پر اسٹام وینڈر کو ملنے والے داخلہ جات کی بنیاد پر بورڈ آف ریونیو فیصلہ کرتا ہے جبکہ شہریوں (صارفین ) کو مصلحتاً مطلوبہ اسٹام پیپرز کا اجراءنہیں ہو رہا ۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہزار روپے مالیت سے زائد کے اسٹام تحصیل خزانہ کا مجاز افسر خود جاری کرتا تھا۔ گزشتہ چالیس سال سے اسٹام فروشوں کو اسٹام جاری کرنے کی استعداد کو نہیں بڑھایا گیا جبکہ پراپرٹی ویلیو میں وقت کے ساتھ ساتھ اضافہ ہوتا رہا ۔ پنجاب حکومت نے اسٹامپ پیپر کے اجراءکی ذمہ داری چند سال پہلے بینک آف پنجاب کو سونپ دی جس کے بعد ہزاروں سٹام وینڈر کو اسٹام جاری کرنے کے سلسلے میں مسائل کا سامنا ہے ۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور چیئرمین بورڈ آف ریونیو کے نام ایک درخواست میں مطالبہ کیا تھا کہ اسٹام پیپر کے حصول میں کھڑی رکاوٹیں دور کر کے عوام الناس اور سٹام وینڈر ز کو سہولت دی جائے، موجودہ حکومت کی تبدیلی کے بعد یہ توقع کی جاتی ہے کہ عوام الناس کو چھوٹی مالیت 20, 50, 100, 200 روپے کے اسٹام پیپر آسانی سے دستیاب ہو سکیں گے لیکن آج بھی عوام الناس اس سلسلے میں در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں بطور خاص اس لئے بھی کہ ڈومیسائل ، وظیفہ اور مختلف یونیورسٹیز میں داخلہ کے حصول کے لئے اسٹام پیپر کا ہونا اشد ضروری ہے لیکن اس سلسلے میں کوئی آسانیاں پیدا نہیں کی گئیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ خود بینک آف پنجاب کی انتظامیہ انفرادی طور پر اسٹام پیپر جاری کرنے کے سلسلے میں پریشانی کا شکار ہے اور عوام میں بھی اضطراب کی فضاءپائی جاتی ہے وجہ یہ ہے کہ بینک آف پنجاب کی برانچز ہفتہ اور اتوار کو بند ہوتی ہیں جبکہ دیہی علاقے کے لوگ جمعہ کے روز مارکیٹ بند ہونے کی وجہ سے شہر نہیں آتے ۔ بینک آف پنجاب کی انتظامیہ بھی چھوٹی مالیت کے اسٹام پیپرز کی چلت کے سلسلے میں حکومت پنجاب کے اس فیصلے پر گریزاں ہے۔ بینک آف پنجاب صرف تحصیل لیول پر قائم ہے لیکن اس کی سب تحصیل لیول پر برانچیں نہ ہونے کی وجہ سے عوام علاقہ کو پریشانی کا سامنا ہوتا ہے خدانخواستہ شیڈول چھٹی کی وجہ سے دو یا تین دن بینک بند ہونے کی وجہ سے کوئی متبادل نظام نہ ہے ۔ مذکورہ چیئرمین ،کونسلرز و دیگر شہریوں نے حکام بالا سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme