آئی ایم ایف کے دباؤپر ،پیٹرول 14.85مزید مہنگا

Published on July 1, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 45)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی )آئی ایم ایف کے دباؤپر حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیاجس کا اطلاق یکم جولائی (آج ) سے ہوگیاہے۔پٹرول کی قیمت میں14روپے 85پیسے ‘ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13روپے23پیسے فی لٹر‘مٹی کا تیل 18روپے 83پیسے ‘ اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 18روپے68پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، قیمتوں میں اضافے کے بعد پٹرول کی نئی 248 روپے74پیسے فی لٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت276روپے 54پیسے ، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 230روپے 26پیسے فی لٹراور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 226روپے 15پیسے فی لٹر ہوگئی ہے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme