قربانی کا مقصداخوت و بھائی چارے کا فروغ اور رضائے خداوندی حاصل کرنا ہے قاری عتیق الرحمان

Published on July 6, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 49)      No Comments

لاہور(یو این پی) معروف روحانی مبلغ،اتحاد بین المسلمین کے داعی قاری عتیق الرحمان نے قربانی سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپس میں محبت و اخوت اور بھائی چارے کے فروغ کے بغیر سنت ابراہیمی کے مقصد کو حاصل کرنا ناممکن ھے۔ انہوں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ پر کی جانے والی قربانی کا درحقیقت مقصد ایک دوسرے کے دکھ بانٹنا، آپس میں اخوت و بھائی چارے کا فروغ اور رضائے خداوندی حاصل کرنا ھے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے اس مشینی دور میں عوام قربانی کی اصل حقیقت سے بہت دور چلے گئے ہیں درحقیقت قربانی کا مقصد جانور کو لے کر سارا سال اس کی یوں خدمت کرنا ھے کہ آپ کو اس سے اتنا پیار ہو جائے کہ آپ کو قربان کرتے ہوئے بہت دکھ ہو لیکن آج کے اس مشینی دور میں بالکل اس کے برعکس ہو رہا ھے کہ چند گھنٹے پہلے قربانی کا جانور خریدا جاتا ھے اور قربان کرکے پھر گوشت بھی مستحق افراد میں نہیں بانٹا جاتا جس سے ہم مسلسل زوال کا شکار ہو رھے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میری اللّٰہ کے حضور دعا ھے کہ اللّٰہ پاک اس عظیم قربانی،سنت ابراہیمی اور شیوہ پیغمبری کی حقیقت کو سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes