اسلام خواتین کو حقوق دیتا ہے مگر مرد نہیں دیتے: ارمینا خان

Published on July 8, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 51)      No Comments

کراچی(یواین پی )پاکستانی اداکارہ ارمینا خان نے خواتین کے حقوق سے متعلق گفتگو کی ہے۔ٹوئٹر پر تین خواتین کے قتل کی خبر شیئر کرتے ہوئے ارمینا خان نے اس واقعے پر ناراضی کا اظہار کیا۔اداکارہ نے لکھا کہ جب آپ خواتین کو معاشرے میں دوسرے درجے کا شہری بننے دیتے ہیں تو ایسا ہی ہوتا ہے جسے مرد چاہے اپنے پاس رکھے یا اسے ختم کردے لیکن ایسا نہیں چلےگا۔ارمینا خان کی ٹوئٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ یہی وجہ ہے کہ اسلام خواتین کو درحقیقت سب سے زیادہ آزادی اور عزت دیتا ہے۔صارف کی ٹوئٹ کے جواب میں ارمینا نے لکھا کہ اسلام تو حقوق دیتا ہے لیکن مسلمان مرد ان خواتین کو حقوق کی منتقلی کی اجازت نہیں دیتے جس کی وجہ سے خواتین اب بھی اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہیں،اس حوالے سے ثبوت کے طور پر آپ کو صنفی بنیاد پر ہونے والے تشدد کے تمام واقعات کو دیکھنا ہوگا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog