چند ماہ میں (ن) لیگ ملک کوبحرانوں سے نکا ل کر ترقی کے سفر پر لے جائے مریم نواز

Published on July 9, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 53)      No Comments

فاروق آباد ( یو این پی) مسلم لیگ (ن)کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہاہے کہ آنے والے دنوں میں وزیر اعظم شہباز شریف عوام کو پٹرول کی قیمتوں میں بہت بڑا ریلیف دیں گے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کی کمی کا فائدہ عوام تک پہنچایا جائے گا چند ماہ میں (ن) لیگ ملک کوبحرانوں سے نکا ل کر ترقی کے سفر پر لے جائے گی فتنہ خان نے پرائم منسٹر ہاؤس کو بلیک میلنگ کا اڈا بنائے رکھا طیبہ گل کو 6ماہ تک پرائم منسٹر ہاؤس میں حبس بے جا میں رکھا اور اس سے ویڈیو حاصل کرکے چیئر مین نیب کو بلیک میل کیا اور(ن) لیگ پر مقدمات بنوائے جبکہ پی ٹی آئی کے لوگوں پر مقدمات ختم کروائے گئے نواز شریف جیل میں ہوں یا لندن میں عوام ان سے بے پناہ محبت کرتے ہیں شیخوپورہ میں یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ کمپنی باغ (نواز شریف)کے ساتھ ساتھ شہر کے ہر چوک،چوراہے میں (ن) لیگ کاجلسہ ہو رہا ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے کمپنی باغ(نواز شریف) پارک میں وفاقی وزیر میاں جاویدلطیف اور حلقہ پی پی 140 کے امیدوار میاں خالد محمود کی طرف سے منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق رکن صوبائی اسمبلی حاجی محمدنواز،حلقہ پی پی 141کے امیدوار سید سجاد حسن شاہ، سابق چیئرمین میاں امجد لطیف، حاجی طارق محمودڈوگر، مرکزی انجمن تاجران کے صدر میاں ذیشان پرویز، سٹی صدر ملک شہزا د ڈوگر، جنرل سیکرٹری میاں رفاقت علی،سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی ملک پرویز اقبال، شیخ عظیم جاوید، احمدخورشید،ملک اشتیاق احمد ڈوگر،میاں اعجاز احمد، ملک ندیم یو؎سف ڈالو، ملک عرفان اسلام،اشفاق احمدپپو مہر،میاں عبدالخالق،حاجی ارشد بھولا گادھی،ملک زاہد شفیق،ڈاکٹر ہاشم مقبول،سردار ریاض ڈوگر،سید علی عباس سمیت کارکنان کی بڑی تعدا د موجودتھی کارکنان نے قافلوں کی شکل میں جلسہ میں شرکت کی۔ مریم نواز شریف نے کہاکہ جھوٹا نیازی گزشتہ روز شیخوپورہ مین جلسی کرکے گیا اور پھر ہرروز ٹی وی پر آکر عوام کا سر کھاتاہے گالیاں دیتا ہے الزام لگاتا ہے مگر اپنی 4سالہ کارکردگی نہیں بتاتا جھوٹ بولنا الزام لگانا اس کی عادت ہے فتنہ خان کو الزام لگائے بغیر روٹی ہضم نہیں ہو تی انہوں نے کہا کہ موجودہ مہنگائی عمران خان کی وجہ سے ہے اس نے آئی ایم ایف سے جو معاہدے کیے تھے اس کی وجہ سے گیس بجلی اور پٹرول کی قیمتیں بڑھانا پڑی مگر ضمنی انتخابات کی کیمپیئن میں عوام کی محبت میں کوئی کمی نہیں آئی آج بھی پنجاب شیر کے ساتھ کھڑا ہے انہوں نے کہاکہ فتنہ خان پنجاب میں ووٹ مانگنے اس لئے آتا ہے کہ پنجاب میں پنکی پیرنی اور فرح گوگی کو وزیر اعلیٰ لگائے تاکہ پنجاب کا پیسہ لوٹا جا سکے اور پنجاب کو غریب کیاجائے انہوں نے کہاکہ پنکی اور فرح کے بچے امیر نہیں بلکہ ارب پتی ہو چکے ہیں جبکہ عمران خان پنجاب میں 100یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں پر بھی دشمنی پر اتر آیا ہے اور ان کیخلاف عدالت میں چلا گیا ہے بہتر ہوتا عمران خان خیبر کے پی میں بجلی فری کرتا پنجاب کے غریبوں کی بجلی فری کیخلاف جاکر عوام دشمنی کا ثبوت دیا ہے 17جولائی کو پنجاب میں ایک مرتبہ پھر شیر ڈھارے گا اور 17جولائی کے بعد عوام کو حمزہ شہباز 100یونٹ تک بجلی فری دیں گے انہوں نے کہاکہ ن لیگ کی حکومت غریب کا گھر روشن کرکے فتنہ خان کے چودہ طبق بھی روشن کریں گی انہوں نے کہاکہ اللہ کی طاقت سب سے بڑی ہے ہمارے اوپر جھوٹے مقدمات بنانے والوں کو ان کے اپنے ہی لوگوں نے مار مار کر اسمبلی سے باہر پھینکا انہوں نے کہا کہ میاں خالد محمود نے اپنی وزارت اور سیٹ کی قربانی دے کر ن لیگ کا پنجاب سے چورایا ہوا مینڈیٹ واپس کروایا ہے اب ہمارا فرض ہے کہ ہم میاں خالد کو کامیاب کروائیں انہوں نے کہاکہ شیخوپور ہ میں جتنے بھی ترقیاتی کام ہوئے ہیں وہ ن لیگ نے کروائے ہے عمران خان نے گزشتہ روز اپنے جلسہ میں ایک بھی ترقیاتی کام کا ذکر نہیں کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog