چینی وزیر خارجہ 2 روزہ دورہ پر کل اسلام آباد پہنچیں گے

Published on February 11, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 551)      No Comments

123اسلام آباد (یو این پی) چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی پاکستان کے 2 روزہ دورے پر کل اسلام آباد پہنچیں گے۔ دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق چینی وزیر خارجہ کے ہمراہ 8 رکنی وفد بھی ہوگا۔ وہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے وفود کی سطح پر بات چیت کے علاوہ صدر اور وزیراعظم سے بھی ملاقات کریں گے۔ چینی وزیر خارجہ اپنے دورے میں سیاسی، سٹریٹجک اور اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور دو طرفہ تعلقات کے مختلف پہلوﺅں پر تفصیلی بات چیت کریں گے۔ ان کے دورے میں وزارت خارجہ اور چینی سفارتخانہ پاک چین دوسری سال کے حوالے سے مشترکہ تقریب کا اہتمام کریں گے۔ این این آئی کے مطابق چینی وزیر خارجہ عسکری قیادت سے بھی ملاقات کریں گے۔ ان کے دورے میں چینی صدر کے مجوزہ دورہ پاکستان کے ایجنڈے کو حتمی شکل دئیے جانے کا امکان ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes