اسٹیبلشمنٹ کے تعلقات میں وقت کے ساتھ بہت بہتری آئی ہے۔آصف علی زرداری

Published on July 16, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 217)      No Comments

کراچی (یواین پی)سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم سب نے وقت سے بہت کچھ سیکھا ہے۔کراچی میں صوبائی وزرا سے ملاقات کے دوران آصف علی زرداری نے کہا کہ سیاسی جماعتوں اور اسٹیبلشمنٹ کے تعلقات میں وقت کے ساتھ بہت بہتری آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ ان تعلقات میں مزید بہتری آئے گی، سب کا مقصد ملکی ترقی اور جمہوریت کی مضبوطی ہے۔پی پی شریک چیئرمین نے مزید کہا کہ اتحادی حکومت، اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ سب کو مل کر آئین کی پاسداری کرتے ہوئے ملک کو بحران سے نکالنا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ ملک کو اس بحران میں عمران خان چھوڑ کر گیا، پی ٹی آئی دور صحافت کے لحاظ سے سیاہ دور رہا ہے۔آصف علی زرداری نے یہ بھی کہا کہ کاش عمران خان کو صحافیوں کے حقوق کا خیال اپنے دور حکومت میں بھی آجاتا، پیلز پارٹی کے دور حکومت میں ہمیشہ صحافیوں کو آزادی ملی اور ملتی رہے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy