امریکی سینیٹرز نے پاکستان پر پابندیوں کا امکان مسترد کر دیا

Published on September 9, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 411)      No Comments

0
واشنگٹن:  (یواین پی) امریکی سینیٹرز نے پاکستان پر پابندیوں کا امکان مسترد کر دیا ہے، سینیٹ کمیٹی نے نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں شمولیت کے لئے بھارت کی حمایت نہ کرنے کی بھی تجویز دے دی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی سینیٹر مارکی نے بڑے خدشے کا اظہار کر دیا، پاکستان اور بھارت میں جوہری جنگ کا خطرہ ہے۔ پاک بھارت ایٹمی جنگ روکنے کے لئے امریکہ کردار ادا کرے، پاکستان کے جوہری پروگرام میں وسعت کا ذمہ دار بھارت ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں بھارتی شمولیت کی حمایت بالکل نہ کرے، خطے میں جوہری وسعت کا ذمہ دار بھارت ہے۔ امریکی سینیٹ کی خارجہ کمیٹی میں پاکستان پر لگائی گئی تمام پابندیوں کی تجویز مسترد کر دی گئی ہے۔ امریکی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے سی پیک منصوبہ پاکستان کے لئے فائدہ مند ثابت ہو گا، چیئرمین سینیٹ کمیٹی باب کارکر کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکہ کا اہم اتحادی ہے، پاکستان کے جوہری پروگرام میں وسعت بھارت کی وجہ سے آئی، پاکستان کا جوہری پروگرام بھارتی جارحیت سے تحفظ کے لئے ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes