ڈینگی وائرس کے خاتمہ کے لئے رضا کاران کی ا ایک خصوصی ورکشاپ کا انعقاد

Published on May 12, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 288)      No Comments

GH
جھنگ(یواین پی)محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال اور ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ جھنگ سٹی کے باہمی اشتراک سے ڈینگی وائرس کے خاتمہ کے لئے رضا کاران کی ا ایک خصوصی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت خادم حسنین اصغر پرنسپل ادارہ ہٰذا اور مہمان خصوصی ڈاکٹر محمد امین صاحب پرنسپل شہابل پیرا میڈیکل انسٹی ٹیوٹ جھنگ تھے۔ ورکشاپ کا انتظام مختار عباس ملک ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر جھنگ نے کیا۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض ملک سہیل عباس نے ادا کئے۔ مقررین میں ڈاکٹر محمد امین نے ڈینگی مچھر کے بارے میں تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم تمام لوگ سابقہ سالوں کی طرح مِل کر حکومت پنجاب کا ساتھ دیں تو ڈینگی مچھر کا خاتمہ کرنا ممکن ہے۔انہوں نے اس موقع پر ڈینگی وائرس پھیلنے کے اسباب ،احتیاطی تدابیراور اس سے بچاؤکے بارے حاضرین کو لیکچر دیئے۔ مختار عباس ملک نے اس موقع پر رضاکاروں میں ایک فارم تقسیم کیا جس میں ہر رضاکارکو تیس گھرانوں کوڈینگی مچھر سے محفوظ بنانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ۔آخر میں پرنسپل ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ خادم حسنین اصغر نے تمام شرکاء اور مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا اور اُن کی کاوشوں کو دِل کی اتھاہ گہرائیوں سے سراہا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes