ڈسکہ کی خبریں

Published on April 30, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 711)      No Comments

دددد

ڈسکہ کی خبریں۔۔۔ ڈاکٹر عارف محمود سے
ڈسکہ شہر اور گردونواح میں18گھنٹے کی لوڈشیڈنگ شہری بلبلا اٹھے
ڈسکہ(یواین پی)غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ڈسکہ شہر اور گردونواح میں18گھنٹے کی بلاشیڈول شہریوں کی چیخیں نکل گئیں،طلباء وطالبات ،صنعتکار اورشہری پریشان تفصیل کے مطابق غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں بجلی کی بندش کا بلا شیڈول کا سلسلہ جاری ہے دن اور رات کے اوقات میں 18گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے طلباء وطالبات ،صنعتکاروں ،شہریوں کو سخت تشویش میں مبتلا ہیں نہ دن کو کاروبار ہورہاہے اور نہ رات کو نیند پوری ہورہی ہے جس سے شہری چڑچڑے پن اور ذہنی امراض میں مبتلا ہورہے ہیں اور یہی نہیں بلکہ طلباء وطالبات کی پڑھائی بھی متاثر ہورہی ہے جس سے امتحانات دینے والے طلباء وطالبات سخت پریشان اور تشویش میں مبتلا ہیں۔طلباء وطالبات ،صنعتکاروں اورشہریوں نے اعلیٰ احکام نے نوٹس کی اپیل کی ہے کہ بلا شیڈول لوڈ شیڈنگ کو کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
آج تکمیل پاکستان کیلئے ایک قوم بن کر اپنے حقوق کے تحفظ کیلئے نکلنا ہو گا حافظ محمد یامین
ڈسکہ(یواین پی)جماعت اہلسنت تحصیل ڈسکہ کے ناظم اعلیٰ حافظ محمد یامین مصطفائی نے کہا کہ آج تکمیل پاکستان کیلئے ایک قوم بن کر اپنے حقوق کے تحفظ کیلئے نکلنا ہو گا ملک پاکستان خانہ جنگی میں مبتلا ہے دہشت گرد پاکستان کو توڑنا اور اپنی مرضی کی شریعت نافذ کرنا چاہتا ہے اس وقت پاک فوج اور آئی ایس آئی پر بھی انگلیاں اٹھائی جارہی ہیں آج یوم شہداء کے دن ہمیں اپنی مسلح افواج اور انٹیلی جنس اداروں بالخصوص آئی ایس آئی کا بھر پور ساتھ دینے کا عزم کر نا ہوگا ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہماری صفوں آج بھی میر جعفر اور میر صادق کا کردار ادا کرنے والے موجود ہیں ہمیں اپنی افواج سے محبت کا ثبوت دیکر انہیں بتانا ہو گا کہ قوم ہر وقت پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور پاک فوج ہی پاکستان کی اصل محافظ ہے پاک فوج کے شہداء ہمارا قومی اثاثہ ہیں ہمیں اُن پر فخر ہے جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دیکر قوم کو بچایا ۔
قمار بازی کر تے 4ملزمان گرفتار جبکہ چار ملزمان سے شراب اور چرس برآمد
ڈسکہ(یواین پی)قمار بازی کر تے 4ملزمان گرفتار جبکہ چار ملزمان سے شراب اور چرس برآمد تفصیل کے مطابق موضع بھانوکے میں ملزمان عامر ،عباس ،مظہر اور طارق مسیح بذریعہ تاش جوا کھیل رہے تھے کہ مخبر کی اطلاع پر پولیس نے چھاپہ مار کر چاروں ملزمان کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر 700روپے رقم ٹکڑی برآمد کر لی جبکہ موضع منڈیکی گورائیہ میں دوران گشت ملزم شاہد محمود سے115گرام چرس ،بنگلہ چوک میں ملزم محمد بشیر سے5لیٹر شراب ،ملزم خاور عباس سے 4لیٹر شراب رقم وٹک750رو پے اور معراج چوک میں ملزمہ پریتو زوجہ مہنگا سے 3بوتل شراب برآمد کر کے الگ الگ مقدمہ درج کر لیا۔
تین نامعلوم ڈاکوؤں نے محنت کش کو لوٹ لیا
ڈسکہ(یواین پی)تین نامعلوم ڈاکوؤں نے محنت کش کو لوٹ لیا تفصیل کے مطابق کوٹلی نوشہرہ کا رہائشی محنت کش عارف ولد ابراہیم اپنی موٹر سائیکل پر سوار موضع وڈالہ سندھواں جا رہا تھا کہ راستہ میں کھڑے تین نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر رو ک کر موٹر سائیکل اور نقدی چھین لی تھانہ ستراہ پولیس مصروف تفتیش ہے۔
تیزر فتار کیری ڈبہ کی ٹکر سے سڑک کنارے کھڑا نوجوان شدید زخمی
ڈسکہ(یواین پی) تیزر فتار کیری ڈبہ کی ٹکر سے سڑک کنارے کھڑا نوجوان شدید زخمی تفصیل کے مطابق منڈیکی گورائیہ کے رہائشی ظفر حسین کا جواں سالہ بیٹا سفیان مسجد نور کے سامنے سڑک کنارے کھڑ اتھا کہ ڈسکہ کی جانب سے آنے والے تیزر رفتار کیری ڈبہ جسے ڈرائیور نصیر ولد بدردین انتہائی غفلت ولاپرواہی کے ساتھ چلا رہا تھا کہ نے ٹکر مار دی جس سے سفیان شدید زخمی ہو گیا تھانہ صدر پولیس مقدمہ درج کر کے مصروف تفتیش ہے۔
کار سرکار میں مداخلت کرنے پر تین دکانداروں کے خلاف مقدمہ درج
ڈسکہ(یواین پی)کار سرکار میں مداخلت کرنے پر تین دکانداروں کے خلاف مقدمہ درج جبکہ 8اشتہاری وعدالتی مفروران گرفتار تفصیل کے مطابق انسپکٹر ٹی ایم اے آفتاب باجوہ کی نگرانی میں سول چوک میں تجاوزات کے خلاف کام کر رہے تھے کہ تین دکانداروں سہیل ،مدثراورظفر نے آکر ملازمین سے گالی گلوچ کی اور انہیں زدوکوب کر کے کام کر نے سے روکا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں سٹی پولیس نے انسپکٹر ٹی ایم اے آفتاب باجوہ کی درخواست پر کار سرکار میں مداخلت کر نے پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ تھانہ موترہ ،صدر ،بمبانوالہ پولیس نے تین اشتہاری ملزمان بد ر ،حسن سکنہ بہاری پور ،کرامت علی سکنہ ڈھولے والی ،5عدالتی مفروروان سبطین الحسن سکنہ مندرانوالہ ،محمد عمران ،ظفر اقبال ،محمد سالک ساکنان بمبانوالہ اور اعجاز احمد سکنہ دھدو بسراء کو گرفتار کرلیا۔
مقدمہ کی پیروی سے رو کنے اور زدکوب کر نے پر دو افراد کے خلاف مقدمہ درج
ڈسکہ(یواین پی)مقدمہ کی پیروی سے رو کنے اور زدکوب کر نے پر دو افراد کے خلاف مقدمہ درج جبکہ پابندی کے باوجود لاؤڈ اسپیکر استعمال کر نے اورتیز رفتار ڈرائیونگ کر نے پر2افراد کے خلاف مقدمہ درج تفصیل کے مطابق حاجی پورہ پسرور کی رہائشی سعدیہ عرفان بیوہ محمد عرفان مقدمہ کی پیروی کے سلسلہ میں تھانہ سٹی آئی ہو ئی تھی کہ التوا کی تاریخ لے کر تھانہ سے باہر جا رہی تھی کہ راستہ میں کھڑے ملزم عامر غنی اور ایک نامعلوم شخص نے گالی گلوچ کی اور مقدمہ کی پیروی سے منع کیا ،جبکہ موضع ستراہ میں قاری راشد محمود پابندی کے باوجود لاؤڈ اسپیکر استعمال کررہا تھا اور ڈرائیور ناصر انتہائی تیزرفتاری اور غفلت سے ڈرائیونگ کررہا تھا کہ تھانہ ستراہ اور سٹی پولیس الگ الگ مقدمہ درج کر کے مصروف تفتیش ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes