ضلع وہاڑی کے 12 پٹواریوں کی گریڈ 11 میں محکمانہ پروموشن

Published on July 17, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 57)      No Comments

بورے والا(یواین پی)ڈی سی وہاڑی نے ارکان اسمبلی کی سفارش پر ضلع وہاڑی کے 12 پٹواریوں کو گریڈ 11 میں محکمانہ پروموشن دیتے ہوئے قانونگو کے عہدہ پر ترقی دیدی،ڈی سی وہاڑی محمد رفیق احسن نے وفاقی پالیمانی سیکرٹری برائے اکنامک افیئر چوہدری فقیر احمد آرائیں،ایم پی ایز سردار خالد محمود ڈوگر اور چوہدری محمد یوسف کسیلیہ کی سفارش پر تاخیر کا شکار ڈسٹرکٹ پروموشن کمیٹی کے اجلاس میں ضلع وہاڑی کے 12 پٹواریوں کی گریڈ 11 میں محکمانہ ترقی کی منظوری دیتے ہوئے انہیں قانونگو کے عہدہ پر پروموشن دیدی جن پٹواریوں کو قانونگو کے عہدہ پر ترقی دی گئی ہے ان میں بورے والا سے محمد طاہر جاوید،فخر عالم،حاجی شوکت علی،شاہ محمد،عامر بشیر،محمد جہانگیر،لیاقت علی،وہاڑی سے حبیب اللہ،محمد شفیق،عبدالمجید،میلسی سے محمد اشرف اور مبارک علی شامل ہیں ترقی پانے والے پٹواریوں نے ڈی سی وہاڑی اور ارکان اسمبلی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes