ہم عوام کی رائے کا احترام کرتے ہیں، نواز شریف

Published on July 18, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 55)      No Comments

لندن (یواین پی) مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف نے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں ن لیگ امیدواروں کی شکست کے بعد کہا ہے کہ مشکل فیصلوں کا نقصان مسلم لیگ (ن) کو ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف نے وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز سے رابطہ کیا اور ضمنی انتخابات کے نتائج کے تناظر میں آئندہ کے لائحہ عمل پر بات چیت کرتے ہوئے پارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کی ہدایت کردی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف کا کہنا تھا کہ مشکل فیصلوں کا نقصان ن لیگ کو ہوا ہے۔ پارٹی کے قائد کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم عوام کی رائے کا احترام کرتے ہیں اور ابھی انتخابی نتائج آ رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题