اوکاڑہ ،دو افراد 60 فٹ گہرے کنویں میں بے ہوش،ہسپتال منتقل جانبر نہ ہوسکے

Published on July 19, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 195)      No Comments

اوکاڑہ (یو این پی) ایک شخص 60 فٹ گہرے کنویں میں موٹر ٹھیک کرنے گیا اور نامعلوم وجہ سے بے ہوش ہو گیا۔ اس کا ساتھی جو کہ اس کی مدد کرنے کےلئے کنویں میں اترا وہ بھی بے ہوش ہو گیا ہے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 دیپالپور سے 01 موٹر بائیک ایمبولینس، 01 ایمبولینس اور 01 فائر اینڈ ریسکیو وہیکل فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور جدید آلات اور ایس سی بی اےکی مدد سے متاثرین کو کنویں سے نکال کر فوری آکسیجن مہیا کی اور سی پی آر کرتے ہوئے تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال دیپالپور میں منتقل کر دیا جہاں پر ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت محمد سلیم ولد باغ علی عمر 30سال اور شبیر احمد ولد علی شیر عمر 28 سالسے ہوئی جو کے سکنہ رتہ کھنہ دیپالپور کےرہائشی تھے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes