مضر صحت کیمیکل پاؤڈر شیمپو سے ملاوٹ شدہ دودھ کا گھناؤنا دھندہ عروج پر

Published on July 20, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 51)      No Comments

شہری ڈائریا پیچش بخار گلے کی انفیکشن جسم پر دانے اور کئی قسم کی موذی امراض میں مبتلا ہونے لگے
فاروق آباد (یو این پی)مضر صحت کیمیکل پاؤڈر شیمپو سے ملاوٹ شدہ دودھ کا گھناؤنا دھندہ عروج پر شہری موذی امراض میں مبتلا معصوم بچے ڈائریا پیچس بخار گلے کی انفیکشن جسم پر دانے اور کئی قسم کی موذی امراض میں مبتلا ہونے لگے اس سفیدکیمیکل جسے آج کل دودھ کہا جا رہا ہے اس کا نا رکنے والا سلسلہ عروج پر ہے جب کہ فوڈ کنٹرول شاید ابدی نیند سوگیا یا پھر مبینہ طور پر بھاری منتھلی کے عوض در پردہ خود ہی اس بلیک د ھندے کو چلانے میں مصروف۔ بے گناہ عوام الناس کو کیمیکل سے تیار شدہ برائے نام دودھ سے لاحق موزی امراض کا کون زمہ دار ہے۔شہریوں کا کہنا کہ بڑی بڑی گاڑیوں میں گھومنے والے بڑے بڑے دفتروں میں بسنے والے یہ فوڈکنٹرولر کام کیا کرتے ہیں پورے شہر کے متعدد مقامات اور گلی محلوں میں یہ بلیک دھندہ جاری ہے فوڈ کنٹرول کی جانب سے ایک ماہ میں چندکارروائیاں وہ بھی ٹارگٹڈ محکمہ کی کارروائی پر سوالیہ نشان ہے۔زرائع کا کہنا ہے کہ بڑی بڑی دودھ دہی والی دکانوں پر یہ بلیک دھندہ اپنی پوری آب و تاب سے جاری ہے لیکن محکمہ فوڈ کنٹرول کو نظر کیوں نہیں آتا وجہ کیا ہے عوام الناس کی ارباب اختیار اورفوڈ کنٹرول اتھارٹی کو یہ اپیل ہے کہ یہ بلیک دھندہ جلد از جلد بند کروا کر معصوم لوگوں اور معصوم بچوں کی جان کو تحفظ فراہم کیا جائے اور منتھلی لینے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لاکر عبرت ناک سزا دلوائی جائے۔ تاکہ یہ خطرناک کھیل بند ہو جائے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes