کوکنگ آئل کی قیمت 530 روپے فی کلو ہوگئی

Published on July 21, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 133)      No Comments

لاہور (یواین پی) گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی ہو گئی، درجہ اوّل کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت 530 روپے فی کلو ہوگئی، درجہ دوئم کے گھی اور کوکنگ آئل بھی سستے ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق درجہ اوّل کا گھی اور کوکنگ آئل تیار کرنے والی کمپنیوں نے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں 30 روپے فی کلو کمی کردی ہے۔ اس کمی کے ساتھ درجہ اوّل کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت 530 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔گھی اور آئل کی قیمت میں کمی سے مہنگائی کے ستائے لوگوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔ درجہ اوّل کے گھی اور کوکنگ آئل کے پانچ کلو پیک کی قیمت 2800 روپے سے کم ہو کر 2650 روپے کی سطح پر آگئی ہے اور اس پیک پر 150 روپے کمی کی گئی ہے۔ جبکہ درجہ دوئم کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بھی کمی آئی ہے۔گھی اور کوکنگ آئل تیار کرنے والی کمپنیوں نے درجہ دوئم کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں واضح کمی کردی جس کے بعد درجہ دوئم کا گھی اور کوکنگ آئل 500روپے فی کلو ہو گیا ہے جبکہ گھی اور کوکنگ ائل کے 12کلو کے پیک کی قیمت میں 350روپے سے 400روپے تک کمی کی گئی، اس کمی کے ساتھ 12کلو پیک کی قیمت 6 ہزار روپے ہوگئی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog