سیری،نوجوان راجہ امجد نے گلے میں پھندہ ڈال کر خود کشی کر لی

Published on July 21, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 55)      No Comments

سیری(یو این پی) کھوئی رٹہ کے نواحی گاوُں جوگالپال منڈی سے تعلق رکھنے والے نوجوان راجہ امجد نے گلے میں پھندہ ڈال کر خود کشی کر لی پولیس موقع پر پہنچ گئی نعش کو اپنی تحویل میں لے کر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچایا تفصیلات کے مطابق راجہ امجد بورنگ مشین کا کام کرتا تھا گزشتہ شام حالات سے تنگ آکر اس نے گلے میں پھندا ڈالا اور خود سوزی کر لی جس فوری اطلاع تھانہ پولیس کھوئی رٹہ کو دی گئی لواحقین کے مطابق راجہ امجد کچھ عرصہ سے ڈپریشن کا مریض تھا بیوی بچوں کو لے کر میکے گئی ہوئی تھی امجد گزشتہ شام گھر آیا اور چھت پر لگے پنکھے سے رسی لگا کر گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کر لی تھانہ پولیس کھوئی رٹہ کے ایس ایچ او سردار سہیل ہمراہ نفری موقع پر پہنچ گئے اور ڈیڈ باڈی اپنی تحویل میں لی اور تحصیل ہیڈ کوارٹر کھوئی رٹہ لے آئے جہاں ڈاکٹر نے معائنہ کے موت کو خود کشی قرار دیا لواحقین نے پوسٹ مارٹم کروانے سے انکار کر دیا اس موقع پر ایس ایچ او کھوئی رٹہ سردار سہیل یوسف نے کہا پسماندگان سے اظہار ہمدردی کرتا ہوں دوران تعیناتی کھوئی رٹہ کو جرائم سے پاک کرنے میں اپنا کردار ادا کروں گا انھوں نے صحافیوں کو مسائل کی نشاندھی پر شکریہ ادا کیا ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes