ملک کے بالائی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے،شدت 2.6ریکارڈ کی گئی

Published on January 4, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 1,074)      No Comments

5
پشاور(یوا ین پی) ملک کے بالائی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 2 اعشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اتوارکودوپہر ایک بج کر 50 منٹ پر شانگلہ اور سوات سمیت مالاکنڈ ڈویژن کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 2.6 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز بشام سے 27 کلومیٹر دور شمال مغرب میں تھاجب کہ گہرائی 10 کلومیٹر زیرزمین تھی تاہم زلزلے سے کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ملک کے بیشتر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے اور ریکٹر اسکیل پر جھٹکوں کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی تھی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog