مظلوم کشمیر یوں کی اپنے حق خود ارادیت کے لئے قربانیاں رنگ لائیں گی محمد علی اعجاز

Published on August 5, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 252)      No Comments

اوکاڑہ ( یواین پی) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہ یوم استحصال کشمیر بھارت کے 5 اگست 2019 کے ظالمانہ اقدامات اور مقبوضہ کشمیر کی حیثیت کو ختم کرنے کے غیر اخلاقی جواز کو پوری دنیا کے سامنے لانے کے لئے یوم سیاہ کے طور پر منایا جا رہا ہے اوکاڑہ کے عوام مقبوضہ کشمیر کے مظلوم لوگوں کے ساتھ ہیں ہم ان کی سیاسی ،اخلاقی اور سفارتی مدد جاری رکھیں گے مظلوم کشمیر یوں کی اپنے حق خود ارادیت کے لئے قربانیاں رنگ لائیں گی اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرہ کو عملی تعبیر مل سکے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس میں یوم استحصال کشمیر کے موقع پر منعقدہ واک کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔قبل ازیں 9:00 بجے شہر میں ایک منٹ کے لئے ٹریفک کو روکا گیا تقریب کے موقع پر سائرن بجائے گئے اور ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی تقریب سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سید گلزار سبطین ،صدر خواتین ونگ اوکاڑہ میڈم شازیہ احمد ،سماجی کارکن قمر عباس مغل نے بھی خطاب کیا ۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ظالمانہ طرز عمل نے بھارت کے چہرہ سے نقاب اتار دیا ہے مظلوم کشمیریوں کی جدوجہد اور ان کیااستقامت نے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ اپنی آزادی کے حصول کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے بھارت کا ظالمانہ طرز عمل مظلوم کشمیریوں کو ان کے حق سے محروم نہیں کر سکتا مظلوم کشمیری اپنی استقامت ،جراءت اور ہمت سے مشکل حالات کے باوجود آزادی کی شمع روشن کئے ہوئے ہیں پوری دنیا کا ہر وہ شخص جو آزادی خود مختاری ،امن اور سلامتی پر یقین رکھتا ہے وہ مظلوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes