حمزہ شہباز اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

Published on July 25, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 101)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)تحریک انصاف کےرہنما میاں اسلم اقبال نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ایڈووکیٹ اظہر صدیق کے ذریعے درخواست دائر کی۔پی ٹی آئی رہنما میاں اسلم اقبال نے درخواست میں موقف اپنایا کہ وزیراعلیٰ کا الیکشن عدالتی حکم کی روشنی میں نہیں کرایا گیا،ڈپٹی اسپیکر نے سپریم کورٹ کا حکم نہ مان کرتوہین عدالت کی ہے۔درخواست میں موقف اپنایا کہ حمزہ شہبازنے بھی عدالتی حکم کی روشنی میں الیکشن نہیں لڑا،سپریم کورٹ حمزہ شہباز،گورنرپنجاب،ڈپٹی اسپیکر کیخلاف توہین عدالت کارروائی کرے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题