بے نظیر قتل کے ذمے دار مشرف قرار

Published on October 18, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 270)      No Comments

44
اسلام آباد(یو این پی) مارک سیگل نے اپنے بیان میں بے نظیر بھٹو کے قتل کا ذمہ دار پرویز مشرف کو قرار دیدیا ، بے نظیر بھٹو قتل کیس میں گواہ مارک سیگل کے بیان کی نقول فریقین کو جاری کردی گئی۔ کاپی آج نیوز نے بھی حاصل کرلی۔ آج نیوز نے بے نظیربھٹو قتل کیس میں امریکی صحافی مارک سیگل کے بیان کی کاپی حاصل کرلی ہے جس کے مطابق مارک سیگل نے بے نظیر قتل کیس کا ذمہ دار پرویز مشرف کو قرار دیدیا ہے،بیان کے مطابق بے نظیر نے دبئی سے پرویز مشرف کو جان کے خطرے بارے خط لکھا کہ گلف خفیہ ایجنسی نے کال ٹریس کی جس میں بے نظیر کے قتل کا منصوبہ بنایا جا رہا تھا، جس پر پرویز مشرف نے وعدہ کیا کہ بے نظیر کی سیکورٹی کیلئے موبائل جیمرز دیئے جائیں گے، لیکن ایسا نہیں ہوا جب سانحہ ہوا تو پتہ چلا کہ مشرف کی جانب سے دیئے گئے موبائل جیمرز ناکارہ ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes