ایک سال کا شیرخوار معصوم بچہ اور معذور خاتون کون۔۔؟

Published on July 25, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 130)      No Comments

گلی بازاروں میں بھٹکتے اس بے سہارا اور لاوارث ماہ بیٹے کو عارضی سہارا دے
فاروق آباد (یو این پی)یہ ایک سال کا شیرخوار روتا بلکتا معصوم بچہ اور یہ معذور خاتون جو اس معصوم بچے کی ماں ہے تین ماہ فاروق آباد کے گلی کوچوں میں بھٹک رہی ہے۔یہ دونوں کہاں سے آئے ہیں؟ یہ لاوارث ہیں؟ کوئی نہیں جانتا۔ یہ خاتون گونگی ہے منہ سے بول نہیں سکتی، کیس میرے گلے نہ پڑ جائے پریشانی اور ڈر کے باعث کوئی شہری اس ماں بچے کی مدد کرنے کو تیار نہیں۔ سوشل میڈیا کے ہر دوست سے اپیل ہے قرب خداوندی کیلئے اس خبر اور تصویرکو اتنا شیئر کریں کہ پاکستان کے کونے کونے میں پہنچ جائے کوئی تو اس معصوم بچے کا باپ ہوگا۔ یار کسی کی تو یہ بیٹی ہوگی۔ یقینا انشاء اللہ یہ دونوں اپنی فیملی سے مل جائیں گے برائے رابطہ 0334-9988707۔دوسری اپیل میں اپنے شہر کے لوگوں سے کر رہا ہوں کوئی ہے جو گلی بازاروں میں بھٹکتے اس بے سہارا اور لاوارث ماہ بیٹے کو عارضی سہارا دے،کھانا دے اس کی کسی نہ کسی طرح سے مدد کی جائے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme