ویکسینیشن نہ ہونے کی وجہ سے فاروق آباد کے گردونواح میں گائے پر لمپی وائرس کا حملہ

Published on July 26, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 88)      No Comments

فاروق آباد(یو این پی)ویکسینیشن نہ ہونے کی وجہ سے فاروق آباد کے گردونواح میں گائے پر لمپی وائرس کا حملہ ہزاروں جانور (گائے) متاثر۔ جانوروں کے ہسپتالوں میں لمپی وائرس کی ادوایات دستیاب نہ ہونے پر شہری سیشن کورٹ میں اپیل اور کاروائی کیلئے پہنچ گیا وائرس پر قابو نہ پایا گیا تو تھر پارکر کی طرح سینکڑوں جانور مرجائیں گے ماہرین کے مطابق یہ وائرس صرف گائے پر حملہ آور ہوتا ہے جس سے گائے کی جلد پر پھوڑے پھنسیاں نکل آتی ہیں جو ویکسینیشن سے ٹھیک ہو جاتے ہیں لیکن اگر جانوروں کی کئیر دیکھ بھال نہ کی جائے تو جانور چھ سے آٹھ دنوں میں بیماری کی اذیت سے مرجاتا ہے بیماری سے متاثرہ جانور میں ڈیتھ کی شرح 30سے35فیصد ہے لمپی وائرس سے بچاؤ کیلئے ویکسینیشن عام مارکیٹ میں دستیاب ہے ویکسین انجکشن کے ذریعے متاثر جانوروں کو لگائی جاتی ہے جس سے دوبارہ صحت مند ہوجاتے ہیں۔بہت ضروری تھا کہ وائرس سے پھیلاؤ سے قبل جانوروں میں ویکسینیشن کا عمل کرلیا جاتا جس سے بہت جانوروں کو بیمار ہونے اور مرنے سے بچایا جاسکتا تھا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme