ہوٹل میری پرانی فلموں سے بالکل ہٹ کر ہے،فلمسٹار میرا

Published on May 13, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 412)      No Comments

Mera
میرا کی سالگرہ کی خوشی پر قیمتی موبائل اور ہیروں کے ہار کاتحفہ
لاہور (یو این پی) مشہور و معروف فلمسٹار میرا نے گزشتہ روز دبئی کے مقامی ہوٹل میں اپنے دوستوں کے ہمرا ہ اپنی سالگرہ منائی اور کیک کاٹا، ان کے قریبی دوستوں نے انہوں مبارکباد دی اور مستقبل قریب میں آنے والے پروجیکٹس کے سلسلے میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا، اس موقع پرفلمسٹار میرابہت خوش تھیں، انہوں نے ٹیلیفونک رابطے پر اپنے تاثرات میں بڑی گرمجوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ اپنی سالگرہ کی مناسبت سے اس موقع پر بہت زیادہ خوش ہیں اور ان کی خوشی یوں بھی دوبالا ہے کہ ان کی آنے والی پاکستان کی پہلی سائکو تھرلر فیچر فلم ’’ہوٹل‘‘ عنقریب ریلیز ہونے کے مراحل میں داخل ہوچکی ہے، اک سوال کے جواب میں کہ فلم کی ریلرز میں تاخیر کیوں ہے تو اس کے جواب میں انہو نے کہا کہ ماضی میں دیکھا جائے تو کئی ایسی فلمیں ہیں جن میں کہیں نہ کہیں کسی نہ کسی انداز میں فلمی کو لانچ کرنے میں دیر ہوجاتی تھی، اس میں ٹیکنیکل اور دوسرے ذرائع شامل ہوتے تھے، مگرفلم پروڈیوسر اور ڈسٹری بیوٹر کی مشاورت سے ہی ریلیز کی جائے گی اور مجھے پتہ ہے کہ سب کو اس فلم کے آنے کابے چینی سے انتظار بھی ہے، مجھے یقین ہے کہ پاکستانی فلم انڈسٹری میں ’’ہوٹل‘‘ انقلاب ضرور لائے گی، اس فلم میں میں نے ایک الگ قسم کی بھارتی لڑکی کاشیکا کا کردار ادا کیا ہے جو سب کو منفرد لگے گا، ’’ہوٹل‘‘ میری پرانی فلموں سے بالکل ہٹ کر ہے، یہ فلم بین دیکھنے کے بعد بتا سکیں گے کہ میں نے اس میں کام کیسا کیا؟ آئندہ آنے والے پروجیکسٹ کے سلسلے میں انہوں نے بتایا کہ ان کی کوشش ہے کہ’’ہوٹل‘‘ کی ٹیم کے ساتھ مسقبل میں بھی کوئی نیا پروجیکٹ کریں اور اپنے آنے والے پروجیکٹس کے سلسلے میں عوام کوایک نئی خوشخبری دینے والی ہیں، سالگرہ کے موقع پر ان کے قریبی دوست نے ہیروں کے ہار، قیمتی موبائل فون کے ساتھ دیگردوستوں نے ڈھیروں تحائف دیئے اور دعا کی ہے کہ ان کے آنے والے پروجیکٹس کامیابی سے ہمکنا رہوں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes