جو بھی بلوچستان سے پینل ہوگا ہم اسے سپورٹ کریں گے:عمران خان

Published on March 10, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 193)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم کسی صورت نہیں چاہتے کہ ن لیگ کاامیدوار چیئرمین سینیٹ بنے،جو بھی بلوچستان سے پینل ہوگا ہم اسے سپورٹ کریں گے۔
اسلام آباد میں وزیر اعلی بلوچستان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ جو بھی بلوچستان سے پینل ہوگا ہم اسے سپورٹ کریں گے ،ہمارے تمام سینیٹرز بلوچستان کے پینل کو ووٹ دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم کسی صورت نہیں چاہتے کہ ن لیگ کاامیدوار چیئرمین سینیٹ بنے،خوف تھا کہیں شریف خاندان کو کرپشن کرنے کی اجازت نہ دے دی جائے۔انہوں نے کہا کہ فاٹا کے حالات بھی بہت خراب رہے ہیں ہماری کوشش تھی کہ فاٹا سے ڈپٹی چیئرمین بنے۔عمران خان کہتے ہیں کہ مبارکباد دیتا ہوں کہ پہلی بار پاکستان میں بلوچستان سے چیئرمین سینیٹ بنے گا۔خیال رہے اس سے قبل وزیراعلیٰ بلوچستان نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ہم اس پوزیشن میں آگئے کہ چیرمین سینیٹ کیلیے اپنا امیدوار لائیں،عمران خان سے گزارش ہے، جو ہم پینل دینگے اس کو سپورٹ کریں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy