اوکاڑہ یونیورسٹی اور نیشنل سکلز یونیورسٹی اسلام آباد میں مفاہمت کی یاداشت پہ دستخط

Published on July 29, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 445)      No Comments

معاہدے کا مقصد طلباء میں پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو فروغ دینا: پروفیسر واجد، پروفیسر مختار
اوکاڑہ (یواین پی)اوکاڑہ یونیورسٹی اور نیشنل سکلز یونیورسٹی اسلام آباد کے مابین مفاہمت کی ایک یاداشت پہ دستخط کیے گئے ہیں جس کا مقصدباہمی اشتراک سے تعلیم اور تحقیق کو فروغ دینا اور مختلف ووکیشنل ٹریننگ پروگرامز کے ذریعے ملک کی پائیدار معاشی و معاشرتی ترقی کیلیے طلباء میں پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے۔ اس معاہدے پہ اوکاڑہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد واجد اور نیشنل سکلز یونیورسٹی کے وی سی پروفیسر ڈاکٹر محمد مختار نے دستخط کیے۔ اس موقع پر پروفیسر واجد نے بتایا کہ یہ معاہدہ اوکاڑہ یونیورسٹی انتظامیہ کے کمیونٹی آوٹ ریچ پروگرام اور نوجوانوں میں تکنیکی اور فنی قابلیتوں کو اجاگر کرنے کی کاوش کا ایک حصہ ہے۔ طلباء کیلیے کمپیوٹر اور سولر انرجی سکلز کے لیے شارٹ کورسز بھی شروع کروائے جائیں گے۔ان کامزید کہنا تھا کہ نیشنل سکلز یونیورسٹی فنی تربیت کے مختلف ڈگری اور ڈپلومہ پروگرامز آفر کر رہی ہیاور اس سے ہمارے تمام شعبہ جات کے طلباء خاص طور پہ کمپیوٹر سائنسز اور فزکس میں زیر تعلیم اسٹوڈنٹس کو اپنی تکنیکی صلاحیتیں بڑھانے کا موقع ملے گا۔ڈاکٹر مختار نے کہا کہ اس معاہدے کے تحت دونوں ادارے مل کر طلباء کی تربیت کیلیے مختلف ورکشاپ اور سیمینار منعقد کریں گیجس کے ذریعے ملک میں پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کرنے کے حوالے سے نوجوان نسل میں تکنیکی صلاحیتوں کو پروان چڑھایا جائے گا۔ یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق اوکاڑہ یونیورسٹی پروفیسر واجد کی قیادت میں قومی اور بین الاقوامی سطع پر تعلیمی و تحقیقی روابط بڑھانے کیلیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes