تھوک سے گیند چمکانے کی عادت کو چھوڑنا مشکل ہوگا: محمد عباس

Published on June 8, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 173)      No Comments

لاہور (یواین پی) ‏پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عباس کا کہنا ہے کہ تھوک سے گیند کو چمکانے کی عادت ہو چکی ہے، اس عادت کو چھوڑنا مشکل ہو گا۔ توقع کی جا رہی ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کورونا وبا کے دوران کھیل کو بحال کرنے کے اقدام کے تحت آئندہ ہفتے بال کو چمکانے کے لیے تھوک کے استعمال پر عارضی پابندی کا حکم جاری کر سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ احتیاطی تدابیر کے لیے خود کو بار بار یاد کرانا پڑے گا، میں اب بھی سیشنز کے دوران اکثر بھول جاتا ہوں کہ گیند کو چمکانا نہیں ہے۔ ‏محمد عباس نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے کھیل مختلف ہو جائے گا، اتنے لمبے عرصے کے بعد کھیلنا آسان نہیں ہو گا، بہت خیال رکھنے کی ضرورت ہو گی۔ ‏فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ وکٹ لینے کے بعد خوشی منانے کے انداز بھی بدل جائیں گے، انہوں نے کہا کہ کاونٹی کرکٹ ہو رہی ہوتی تو اس سے مجھے اور ٹیم کو فائدہ ہوتا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes