مسافروں کی بروقت مدد اور محفوظ سفر موٹروے پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔ محبوب اسلم

Published on July 30, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 188)      No Comments

لین کی خلاف ورزی, ہیلمٹ, سائیڈ شیشوں اور انڈیکیٹر کا استعمال نہ کرنے والوں کے خلاف مہم جاری رہے گی ۔ سیکٹر کمانڈر شہباز عالم
اوکاڑہ (یو این پی/شیخ ندیم شیراز )زونل کمانڈر سینٹرل زون ڈی آئی جی محبوب اسلم اور سیکٹر کمانڈر نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس اوکاڑہ کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس مسافر گاڑیوں اور ڈرائیور کی مدد کے لیے 24 گھنٹے ہائی وے پر آپ کی مدد کے لئے موجود ہے ۔ احکامات کے مطابق تمام افسران بریفینگز اور انفورسمنٹ کو جاری رکھتے ہوئے موٹر سائیکل سواروں کو بریف کر رہے ہیں کہ لنک روڈ سے نیشنل ہائی وے کو احتیاط سے انڈیکیٹر کا استعمال کرتے ہوئے جوائن کریں ہیلمٹ، سائیڈ شیشوں کے استعمال کو یقینی بنائیں۔ موٹر سائیکل پر بہت زیادہ لمبے سفر سے گریز کریں اور موٹر سائیکل پر دو سے زیادہ افراد ہرگز سوار نہ ہو۔موٹر سائیکل سواروں کے خلاف اس مہم کا مقصد سڑک پر بڑھتے ہوئے حادثات کی شرح کو کم کرنا اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو روڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے۔ فیلڈ افسران کے علاوہ آگاہی کے لئے نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کے موبائل یونٹ بھی پرائیویٹ اداروں ، لاری اڈوں,ٹال پلازوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں جا کر خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔رواں ماہ کے دوران نیشنل ہائی وے پر سیکٹر اوکاڑہ میں 13 ہزار سے زائد پرائیویٹ، ایچ ٹی وی اور مسافر گاڑیوں کو مختلف قسم کی مدد فراہم کی گئی ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy