عمران خان نے 3سال بعد زیرو واٹ بلب والے پلانٹ کا افتتاح کیا : پرویز رشید

Published on May 26, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 387)      No Comments

03
اسلام آباد(یواین پی)وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان نے تین سال بعد زیرو واٹ بلب جلانے والے پلانٹ کا افتتاح کیا۔ وزیراعظم نے دس ہزار میگاواٹ بجلی کا انتظام کر لیاہے۔تفصیلات کے مطابق سینیٹر پرویز رشید نے مزید کہا کہ ڈرون حملوں کا سلسلہ آمر کے دور میں شروع ہوا اور عمران خان نے اسی آمر کے جعلی ریفرنڈم کی حمایت کی تھی ۔ نوازشریف آئینی طریقے سے وزیراعظم منتخب ہوئے لیکن تحریک انصاف کے سربراہ سازش کے ذریعے وزیراعظم بننا چاہتے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان تین سال بعد زیرو واٹ والے پاور پلانٹ کا افتتاح کر رہے ہیں جبکہ وزیراعظم نوازشریف قوم کیلئے دس ہزار میگا واٹ سے زائد بجلی کا بندوست کر چکے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes