برصغیرکے مایہ ناز گلوکار محمد رفیع کی 42ویں برسی”آج“منائی جائیگی

Published on July 31, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 80)      No Comments

لاہور(یواین پی) برصغیرکے مایہ نازگلوکار محمد رفیع کی 42 ویں برسی آج 31جولائی کو منائی جائے گی۔محمد رفیع 24 دسمبر 1924 کو امرتسر کے کوٹلہ سلطان گاؤں میں پیدا ہوئے۔محمد رفیع نے لاہور ریڈیو پر پنجابی نغموں سے اپنا سفر آغاز کیا۔موسیقار شیام سندر وہ جوہری تھے جو اس ہیرے کے اولین قدردان بنے اور انہوں نے محمد رفیع کو بمبئی آنے کی دعوت دی، یہیں سے رفیع کی فلمی گائیگی کا ناقابل فراموش سفر شروع ہوا۔نوشاد، ایس ڈی برمن، مدن موہن،اوپی نیر،شنگر جے کشن سمیت خطے کا کوئی موسیقار ایسا نہیں جس نے محمد رفیع کی عظمت کو تسلیم نہ کیا ہو۔بھجن، قوالی، غزل اور انسانی جذبوں کو چھوتے اور چھیڑتے ہوئے گیت، غرض فلمی گائیگی کا کوئی شعبہ ایسا نہیں جس پر محمد رفیع کے انمٹ نقوش موجود نہ ہوں۔محمد رفیع 31جولائی 1980 کو اس جہان فانی سے کوچ کر گئے تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes